آغا حشر کاشمیری کی برسی آج منائی جا رہی ہے, اردو ادب کے عظیم ڈرامہ نگار کو خراجِ عقیدت

آغا حشر کاشمیری کی برسی آج منائی جا رہی ہے, اردو ادب کے عظیم ڈرامہ نگار کو خراجِ عقیدت

لاہور: نامور اردو شاعر، ڈرامہ نگار اور ادیب  آغا حشر کاشمیری  کی 91ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جس میں ان کی اردو ادب اور اسٹیج ڈرامے کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

آغا حشر کاشمیری کا اصل نام محمد شاہ تھا اور وہ 1879 میں بنارس، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہیں اردو اسٹیج ڈرامے کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے اور انہیں اردو کا “شیکسپیئر” بھی کہا جاتا ہے۔

وہ اردو، عربی، فارسی، ہندی، گجراتی اور انگریزی زبانوں پر عبور رکھتے تھے، جس نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارا اور ان کے ڈراموں کو فکری و ادبی گہرائی عطا کی۔

ان کے مشہور ڈراموں میں خوابِ ہستی، خوبصورت بلا، اسیرِ حرص، مریدِ شک، شہیدِ ناز، یہودی کی بیٹی، رستم و سہراب اور سفید خون شامل ہیں، جو آج بھی اردو ادب میں کلاسک کا درجہ رکھتے ہیں۔

آغا حشر کاشمیری 1935 میں آج ہی کے دن لاہور میں وفات پا گئے تھے، تاہم ان کا ادبی ورثہ آج بھی اردو ادب اور تھیٹر کی دنیا میں زندہ ہے۔