اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط کامیابی سے پوری کر دی ہیں، جس کے بعد قسط کے اجرا میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ اس اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تیسرے اور آخری اقتصادی جائزے کی منظوری بھی دی جائے گی، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔