راولپنڈی: دفاعِ پاکستان کی تاریخ کے درخشاں باب “معرکہ حق” کی شاندار کامیابی کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس یادگار دن کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) نے ایک خصوصی اور متاثر کن ٹیزر جاری کیا ہے جس کا عنوان “ہم ہیں بنیان المرصوص” رکھا گیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ “معرکہ حق” میں دشمن کو ملنے والی ذلت آمیز شکست آج بھی اسے نہیں بھول سکی، جہاں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیزر میں مسلح افواج کی طاقت اور قوم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند جڑے ہونے کے عزم کی عکاسی کی گئی ہے، جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔