نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

ماریہ کھانے کی میز پر کبھی برتنوں تو کبھی بھوک سے نڈھال اپنے بچوں کی طرف دیکھتی۔ بھوک سے بلکتے بچوں کی نظریں دروازے کی طرف لگی تھیں کہ کب پاپا کھانے لے کر آئیں گے لیکن آج بھی باپ خالی ہاتھ لوٹا آیا تھا۔ یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ حقیقت میں 2008میں بدترین معاشی بحران آیا تو زمبابوے کے لوگوں کو منہ مانگی رقوم دیکر بھی کھانے پینے کی اشیاء میسر نہیں تھیں، ملک میں ایسا قال پڑا کہ امیر اور غریب سب مشکلات کا شکار دکھائی دیئے۔ لوگ نوٹوں کی بوریاں اٹھائے پھرتے رہے لیکن ۔۔۔۔کھانے کو کچھ نہیں تھا۔ ان دنوں سری لنکا کی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے جہاں پیٹرول قیمت ڈبل ہونے کے باوجود شہریوں کیلئے دستیاب نہیں ہے اور خدشات یہ بھی ہیں کہ سری لنکا میں خوراک اور ادویات کا بحران بھی بڑھ رہا ہے۔ ایسے ہی حالات کا اندیشہ پاکستان کیلئے بھی ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ قرضوں کے گرداب میں پھنسے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں اور مہنگائی کا طوفان تیزی سے پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 لیکنیہاں اہم بات تو یہ ہے کہ پاکستان کے ایسے کئی امراء ہیں جو چاہیں تو اپنے خزانوں سے ملک کو درپیش معاشی بحران میں حکومت کی مدد کرسکتے ہیں لیکن اس کو دیوانے کا خواب ہی کہا جاسکتا ہے ۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 2022 میں پاکستان کے دس امیر ترین افراد کون ہیں،ان میں سے بعض افراد پر کرپشن اور دیگر کئی الزامات ہیں جبکہ کچھ لوگ تو دولت کے انبار سے یکسر انکاری ہیں۔

 10۔

طارق سہگلدس رئی

ترین افراد میں آخری نمبر پر موجود سہگل گروپ ،کوہ نور ، پاک الیکٹرون لمیٹڈ، سہگل موٹرز اور سجیل موٹرز کے مالک طارق سہگل کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر یعنی لگ بھگ دو کھرب پاکستانی روپے کے قریب ہے۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 9

۔ رفیق ایم حبیب

پاکستانی امراء کی فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں حبیب ہاؤس کے مالک رفیق ایم حبیب جو تقریباً سوا ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور یہ پاکستانی روپے میں ڈھائی کھرب سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 8۔ ناصر شون

پاکستان میں سب سے پہلے لگژری رولز رایس کار حاصل کرنے والوں میں سے ایک اور رئیل اسٹیٹ کی

نامور شخصیت ناصر حسین شون تقریباً سوا ارب ڈالرز یعنی تقریباً 3 کھرب روپے کے مالک ہیں۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 7۔ نواز شریف

جی ہاں۔ آپ نے ٹھیک سنا۔۔۔۔ 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے نوازشریف بھی امراء کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز کے قریب ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3 کھرب کے قریب ہیں۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 6۔ ملک ریاض

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ٹائیکون سمجھے جان والے ملک ریاض کے اس وقت اثاثے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہیں جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 3 کھرب تک بنتی ہے۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 5۔ آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پاکستان کے رئیس ترین افراد میں شامل ہیں اور یہ تقریباً 2 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں جو پاکستانی روپے میں تقریباً 4 کھرب تک بنتے ہیں۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 4۔ میاں محمد منشاء

نشاط گروپ کے مالک میاں محمد منشاء پاکستان کے امیر ترین افراد میں چوتھے نمبر پر آتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز یعنی پاکستانی روپے 6 کھرب کے قریب بنتی ہے۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 3۔ صدر الدین ہاشوانی

ہاشو گروپ کے مالک صدر الدین ہاشوانی کو پاکستان کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہے اور ان کے اثاثے 4 ارب ڈالرز ہیں جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 8 کھرب کے قریب بنتی ہے۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 2۔ محمد انور پرویز

بیسٹ وے گروپ کے بانی اور چیئرمین برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد محمد انور پرویز پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت تقریب 4 ارب ڈالرز کے قریب ہے اور یہ پاکستانی روپے میں 8 کھرب سے زیادہ ہے۔

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 اب آتے ہیں پاکستان کے سب سے امیر ترین انسان کی طرف ۔۔۔ 

1۔ شاہد رفیق خان

پاکستانی نژاد امریکی تاجر، اسپورٹس ٹائیکون اور ایک امریکی آٹو موٹیو کمپنی Flex-N-Gate کے مالک شاہد رفیق خان پاکستان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے پاس تقریباً 9 ارب ڈالرز کے اثاثے ہیں جن کی مالیت پاکستانی روپے میں 18 کھرب کے قریب بنتی ہے

نوٹوں کی بوریاں دے کر بھی آٹا اور پیٹرول نہیں ملے گا۔۔۔ پاکستان کے کون سے 10 امیر ترین افراد ملک کو ڈوبنے سے بچا سکتے ہیں؟

 پاکستان کے ان امیر ترین افراد کے یہ اثاثے تصدیق شدہ ہیں جبکہ آف شور اور دیگر ذرائع کو بھی شامل کیا جائے تو ان کی مالیت اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتی ہے اور اگر یہ افراد چاہیں تو اپنے خزانوں کے منہ کھول کر پاکستان کو تباہی سے بچاسکتے ہیں- تاہم ان میں سے کئی افراد پاکستان کے بجائے دیگر ممالک میں موجود ہیں اور پہلے نمبر پر موجود شاہد خان ملک چھوڑنے کے بعد خود کو پاکستانی کے بجائے امریکی شہری قرار دیتے ہیں۔ اس لئے ان افراد سے مدد کی خواہش تو کی جاسکتی ہے لیکن کوئی امید لگانا مشکل ہے۔