وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں گرمی کے اثرات سے متعلق نئی وارننگ جاری کردی

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں گرمی کے اثرات سے متعلق نئی وارننگ جاری کردی

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں گرمی کے اثرات سے متعلق نئی وارننگ جاری کردی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کے پی اورگلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفان اور سیلاب کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافےسے گلیشیئرز  تیزی سے  پگھل رہے ہیں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور کے پی میں کُل 3044 برفانی جھیلیں بن چکی ہیں، 33 برفانی جھیلیں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈنگ کاسبب بن سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے فصلوں میں آگ لگنے کی خبریں بھی آئی ہیں۔