کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا اور شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق دو دن سے کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں، کل سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سردار سرفراز کے مطابق کل کراچی میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہا اور درجہ حرارت 40.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں مئی کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری ہے۔