راولپنڈی۔5اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔
وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 6 لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔