صدرِ مملکت سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور منتخب نمائندوں کی ملاقات

صدرِ مملکت سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور منتخب نمائندوں کی ملاقات

نواب شاہ۔29مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سےملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء حاجی علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار اور سید ذوالفقار علی شاہ سمیت ارکانِ سندھ اسمبلی شامل تھے۔

انہوں نے صدر مملکت کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے عوام کے درمیان رہیں، ان کے مسائل حل کریں اور فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جائے۔