نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امریکا کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق جمعے کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات ہوئی، جس میں پاک-امریکا تعلقات، علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے سمیت عالمی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح پر روابط اور خطے میں امن، سلامتی اور خوش حالی کے مشترکہ اہداف کے تحت پاک-امریکا شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اسحاق ڈار مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد پاکستانی سفارتخانے بھی پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے تو پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے استقبال کیا۔
#
دوسری جانب