اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اوگرا کی سمری مسترد، وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئی اینڈ گیس

ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کردی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت ساڑھے 83 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی، فل لیوی اور ٹیکسز کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔