قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا یومِ وفات٬ یادگار لمحات اور اَن دیکھی تصاویر

قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا یومِ وفات٬ یادگار لمحات اور اَن دیکھی تصاویر

آج ملک بھر میں بانی پاکستان محترم جناب قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 74 واں یومِ وفات منایا جارہا ہے- دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں اور بانیِ پاکستان محترم قائداعظم محمد جناح رحمتہ اﷲ علیہ کا شمار ایسی ہی گوہر نایاب شخصیات میں ہوتا ہے- آج ہم آپ کے سامنے قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ وفات کے اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی مختلف مواقع پر لی جانے والی چند ایسی نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں جو بہت کم لوگوں نے دیکھ رکھی ہیں-
 

image

بانیِ پاکستان اور مادرِ ملت بمبئی میں اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ-

image

قائداعظم محمد علی جناح ؒ کیبنٹ مشن لارڈ پیتھک لارنس اور مسٹر اے وی الیگزینڈر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے-

image

قائداعظم محمد علی جناح ؒ سر عبداﷲ ہارون کی رہائشگاہ پر-

image

وائسرائے لارڈ ویول کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی یہ تصویر 1945 میں ایک میٹنگ کے دوران کھینچی گئی-

image

قائداعظم ؒ اور ماؤنٹ بیٹن بات چیت کرتے ہوئے-

image

قائداعظم ؒ کی محبِ وطن بلوچ رہنماؤں کے ساتھ تصویر-

image

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 1945 میں پشاور میں مسلم لیگ نیشنل گارڈز کے ساتھ ایک یادگار تصویر-

image

محمد علی جناح ؒ اور فاطمہ جناح کی سپاہیوں کے ساتھ ایک یادگار تصویر-

image

قائداعظم ؒ اور برصغیر کے دیگر رہنما ہیتھرو ائیرپورٹ پر٬ یہ تصویر 6 دسمبر 1946 کو کھینچی گئی-

image

قائد اعظم ؒ مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ- یہ تصویر شملہ میں 1936 میں کھینچی گئی-

image

1948 میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ بلوچستان نیشنل گارڈز کی جانب سے کراکولی جناح کیپ پیش کی گئی-

image

1945 میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر قائداعظم ؒ کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے-

image

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ یکم جولائی 1948 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کرنے جارہے ہیں-

image

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اپنی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہیں-

image

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ جب پاکستان پہنچے-

image

یہ تصویر 12 ستمبر 1948 کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی سے چند لمحات قبل کھینچی گئی-