راولپنڈی۔9اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں بارشوں کےبعدسیلابی صورتحال،پاک فوج کی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے بالخصوص مہمند،باجوڑ،تیراہ،چترال اورخیبرمیں شدید بارشوں کےباعث سڑکیں،پل اورمکانات متاثرہوئے ہیں۔فرنٹیئرکورخیبر پختونخوا( نارتھ) کےجوانوں نےفوری طور پرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ کرامدادی سرگرمیوں کاآغازکیا۔ایف سی کےپی (نارتھ) کے جوانوں کے ہمراہ نرسنگ سٹاف بھی موجود ہے،متاثرہ افرادکو طبی امداد فراہم کی گئی۔ایف سی کے پی (نارتھ) نےمقامی افرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اشیائے ضروریہ بھی فراہم کیں۔مقامی افراد نے ایف سی کےپی(نارتھ) کی بروقت امداد اورانسانیت دوست جذبے کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔امدادی کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز نےایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہر مشکل میں عوام کےشانہ بشانہ کھڑی ہیں۔