‘اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی آواز روس سے کینیڈا تک اثر دکھا رہی ہے’

‘اسلامو فوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی آواز روس سے کینیڈا تک اثر دکھا رہی ہے’

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھائی تو کہا گیا تقریروں سے کیا ہوتا ہے، آج روس سے کینیڈا تک اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔

عالمی برادری کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں، معاون خصوصی شہباز گل نے کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا، کہا جب ایک

سچا عاشق رسول ﷺ کی حرمت کی اذان دے تو یہ کیسے ممکن ہے اس کا اثر نہ ہو۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کے سدباب کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

معاون خصوصی شہباز گل نے روسی صدر پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کے اسلامو فوبیا کے بارے میں بیان کو ہوا کا خوش گوار جھونکا قرار دیا جس کا آغاز وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھ، انھوں نے کہا عمران خان صرف پاکستانی عوام ہی نہیں پوری مسلم اُمّہ کے رہنما ہیں

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر لکھا وزیر اعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام عالم اب آواز اٹھا رہی ہیں، اسلامو فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔