اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہکان فدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دفتر میں مہمان وزرا خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔