وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موثر سفارتکاری سے امریکا۔ایران جنگ بندی ممکن ہوئی، صبا صادق

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موثر سفارتکاری سے امریکا۔ایران جنگ بندی ممکن ہوئی، صبا صادق

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موثر سفارتکاری سے امریکا۔ایران جنگ بندی ممکن ہوئی جو خطے میں استحکام اور امن کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی نے خطے کو ممکنہ تباہی سے بچایا،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی امن کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تناظر میں جنگ بندی نہایت اہم اور خوش آئند اقدام ہے،تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی موثر راستہ ہے۔