اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ گئے اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔