وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ،میر سلیم احمد کھوسہ

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ،میر سلیم احمد کھوسہ

کوئٹہ۔ 30 مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد سے خطے میں کشیدگی میں کمی بارے بات چیت امید کی کرن ہے ،وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے مشکل حالات میں بردباری بصیرت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔میرسلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان نے نہایت دانشمندانہ متوازن اور مدبرانہ کردار ادا کیا جس سے خطے میں امن کے امکانات کو تقویت اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔

انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں بردباری، بصیرت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا۔ میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی موثر قیادت کی بدولت پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کا واضح ثبوت مختلف ملکوں کے وز رائے خارجہ کی اسلام آباد آمد ہے۔

صوبائی وزیرنے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی برادری کے ساتھ موثر رابطے قائم رکھے جس کے نتیجے میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اجاگر ہوا اور خطے میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور باہمی احترام کی پالیسی پر کاربند رہا اور آئندہ بھی یہی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔ میر سلیم احمد خان کھوسہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملکی سالمیت، خودمختاری اور علاقائی امن کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گی