وزیراعلیٰ سندھ کی میر احمد نواز عرف بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت

وزیراعلیٰ سندھ کی میر احمد نواز عرف بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت

لاڑکانہ ۔ 08 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد پہنچ کر سینئر سیاستدان میر احمد نواز عرف بابل خان جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ، وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، ایم این اے شبیر علی بجارانی، ایم پی اے شیر محمد مغیری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وفد نے سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما ایم این اے میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ احمد نواز عرف میر بابل خان جکھرانی کا انتقال ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔