وزیر تعلیم پنجاب کا مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے جنگ بندی کا خیر مقدم

وزیر تعلیم پنجاب کا مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے جنگ بندی کا خیر مقدم

لاہور۔8اپریل (اے پی پی):وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ۔بدھ کو جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ تباہی کی طرف جاتے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی امید جاگ اٹھی ہے،خطے کو امن و استحکام کی طرف لے جانے میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی سفارتکاری تاریخ میں اہم اضافے کے طور پر رقم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے قیام کےلئے پاکستان کی سفارتی ڈپلومیسی کی پوری دنیا قائل ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں 10 اپریل کو اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں اہم کامیابی ثابت ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی مستقل اور دیرپا امن کی بنیاد بنے گی۔