وزیر اعظم شہباز شریف سے آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر کی ٹیلیفون پر گفتگو، مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام فریقین پر جنگ بندی کی مکمل پاسداری پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف سے آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر کی ٹیلیفون پر گفتگو، مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام فریقین پر جنگ بندی کی مکمل پاسداری پر زور

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریا نے مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام فریقین پر جنگ بندی کی مکمل پاسداری پر زور دیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی کاوشوں کی بھرپور تائید و حمایت پرآسٹریا کے چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹوکر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے رواں سال فروری میں ویانا کے سرکاری دورے کے موقع پر ہونے والی حالیہ ملاقات کی خوشگوار یاد کو تازہ کیا۔

وزیر اعظم نے آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی بھرپور تائید و حمایت پر شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی یقینی بنی۔ دونوں رہنمائوں نے زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کی مکمل پاسداری کریں تاکہ کامیاب مذاکرات کے امکانات کو تقویت ملے جو خطے اور اس سے باہر پائیدار امن اور استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔