اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششیں بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں …