وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو ، خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو ، خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیرِاعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے عزیز بھائی سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے الجبیل آئل فیسلٹی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت میں مملکت کے تحمل کو سراہا اور خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لئے امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔