وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر اظہار افسوس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بزرگ اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی سردار ذوالفقار کھوسہ کو غریق رحمت کرے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔