وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا بحیرہ عرب میں ہنگامی صورتحال کے دوران غیر ملکی افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا بحیرہ عرب میں ہنگامی صورتحال کے دوران غیر ملکی افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے بحیرہ عرب میں ہنگامی صورتحال کے دوران غیر ملکی افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ پاک بحریہ نے سمندر میں غیر ملکیوں کی جانیں بچا کر پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں بحریہ کا بروقت ردعمل اور کامیاب ریسکیو آپریشن اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو پاک بحریہ کی کارکردگی پر فخر ہے اور اس کے افسران و جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہے۔