وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری ، سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر کی سینیٹر شیری رحمان سے انکی بیٹی کے انتقال پر تعزیت

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری ، سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر کی سینیٹر شیری رحمان سے انکی بیٹی کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری ، سینیٹر پرویز رشید ،سینیٹر سحر کامران ، سینیٹر پلوشہ خان ،سینیٹر سیمی ایزدی ، اراکین قومی اسمبلی سردارعلی جان مزاری ، سردار عمار لغاری ، ذوالفقاربیچانی ،پی پی پی مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان ، بابر اعوان

اسنفد یار بھنڈارا ور سابق سفیر عزیر احمد خان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے اور ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق تمام شخصیات نے مرحومہ ماروی خورشید ملک کے درجات بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔