اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب اتوار کو ہوگی۔یہاں جاری بیان کے مطابق رسم قل 12 اپریل صبح گیارہ بجے حضوری باغ، ساہیوال میں منعقد کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔