وفاقی وزیر ریلوے کی200 زیر مرمت کوچز کی فوری بحالی کی ہداہت

وفاقی وزیر ریلوے کی200 زیر مرمت کوچز کی فوری بحالی کی ہداہت

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کی 200 سے زائد زیر مرمت (ہیلڈ اپ) کوچز کو فوری طور پر بحال کر کے فیلڈ میں لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مغل پورہ ورکشاپ میں کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا تاکہ مسافروں کو کوچز کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹرین آپریشنز میں تسلسل برقرار رہے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو ریلوے کی آمدن اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے واضح کیا کہ ریلوے کو ایک منافع بخش اور قابل اعتماد ادارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ رواں مالی سال کے لیے مقررہ آمدن کے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے اور فریٹ و مسافر ٹرینوں کی سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔