سکردو ۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سکردو سے کراچی روانہ ہو گئے۔
یہاں جاری بیان کے مطابق کمشنر گلگت، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے پر وفاقی وزیر کو الوداع کیا۔
وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر کراچی میں دو روزہ قیام کے دوران گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔