وفاقی پولیس کا دلیر اور اعزاز یافتہ افسران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے “غازی ویک 2026” کا آغاز

وفاقی پولیس کا دلیر اور اعزاز یافتہ افسران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے “غازی ویک 2026” کا آغاز

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لئے بہادری اور قربانیوں کا مظاہرہ کرنے والے اپنے دلیر اور اعزاز یافتہ افسران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے “غازی ویک 2026” کا آغاز کر دیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے پیر کو “اے پی پی” کو بتایا کہ یہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریب 6 سے 12 اپریل تک تمام ڈویژنز میں منائی جائے گی جس کے دوران غازی اور بہادر افسران کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کی بہادری اور لگن پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ غازی اور بہادر افسران ہمارا فخر ہیں، اسلام آباد پولیس نے شہر کے امن کے لئے بہادری اور شجاعت کی شاندار داستانیں رقم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فورس قربانی اور ثابت قدمی کی روشن مثال ہے جو شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے افسران کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور پولیسنگ کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے گی۔