اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کردیا۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دے دیا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کےپورے نظام کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔