واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے

واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 02 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 02 ہزار 800 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1463.19 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.443 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1153.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.840 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔