مظفر آباد۔ 02 اپریل (اے پی پی):واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج اسلام آباد کے 199ویں جونیئر مینجمنٹ کورس کے چوبیس (24) شرکاء اور فیکلٹی ممبران نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کا مطالعاتی دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے، سعید الرحمن قریشی نے شرکاء کو ادارے کے قیام، دائرہ کار، اور ہنگامی حالات میں انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی محکمانہ بریفنگ دی۔ انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے، پیشگی تیاری، ریسکیو آپریشنز، اور عوامی آگاہی کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ڈی جی ایس ڈی ایم اے نے شرکاء کو موجودہ موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ادارے کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے ہر وقت الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
اس موقع پر شرکاء نے مختلف امور پر سوالات بھی کیے جن کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے۔ وفد نے ایس ڈی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا اور اسے ایک مؤثر اور فعال ادارہ قرار دیا۔دورے کے اختتام پر واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کی جانب سے نگران کورس کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ایس ڈی ایم اے حکام نے بھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔