ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 776.9ارب روپے حاصل، سٹیٹ بینک

ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 776.9ارب روپے حاصل، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 776.9ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے 750ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھا۔ایک ماہ مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 125.2ارب روپے،تین ماہ کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 467.1ارب روپے،چھ ماہ 54.4ارب روپے اورایک سال مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 31.9ارب روپے حاصل کئے گئے۔