اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 7 اپریل 2026 کو پاکستان کے بین الاقوامی بانڈ کی 1.43 ارب ڈالر کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بدھ کویہاں جاری بیان کے مطابق اس رقم میں 1.3 ارب امریکی ڈالر اصل زر (پرنسپل) جبکہ باقی رقم سود (انٹرسٹ) پر مشتمل ہے۔ ادائیگی میچورٹی کی تاریخ 8 اپریل 2026 کو بانڈ ہولڈرز میں تقسیم کے لیے ایجنٹ بینک کو منتقل کر دی گئی۔