سردارعتیق احمد خان سے راجہ رئیس خان اور راجہ پرویز خان کی ملاقات ، اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان

سردارعتیق احمد خان سے راجہ رئیس خان اور راجہ پرویز خان کی ملاقات ، اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان سے راجہ رئیس خان اور راجہ پرویز خان نے ملاقات کی اور اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سینئر قانون دان راجہ شفیق شاہد ایڈووکیٹ،ٹھیکیدار سردار سجاد عباسی، سردار مسعود عباسی، سردار شاہد عباسی، عامر نور عباسی، راشد عباسی اور دیگر بھی موجود ہیں۔