اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس حلقہ کھڑی کے صدر راجہ جہانگیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی کامل بخشش فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔