اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے،مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔