سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی دینی و روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم سید مہر فرید الحق گیلانی کی اچانک وفات سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔مرحوم کا تعلق ایک عظیم روحانی خانوادے سے تھا، ان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے، مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے پیر سید معین الحق گیلانی اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور غم کے گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔