سپیکر قومی اسمبلی کا وفاقی وزیرپیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی کا وفاقی وزیرپیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پیر سید عمران احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور عظیم صدمہ ہے۔والدہ کی شفقت اور محبت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے،غم اور دکھ کی گھڑی میں پیر سید عمران احمد شاہ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔