سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی شہباز بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی شہباز بھٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روزنامہ دی نیشن اسلام آباد کے نیوز ایڈیٹر اور سینئر صحافی شہباز بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم شہباز بھٹی کے صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے پیش کی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔