شیخوپورہ میں انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

شیخوپورہ میں انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

شیخوپورہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):شیخوپورہ میں انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا جو 13 اپریل سے شروع ہو رہی ہے۔تقریبِ افتتاح میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سی ای او ڈاکٹر صدیق بلوچ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زبیر نے شرکت کی۔مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 7 لاکھ 71 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 6 لاکھ 93 ہزار بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائیں تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کے قومی مشن کو کامیاب بنایا جا سکے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت اس مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور تمام فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں تاکہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔