اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے میانمار کے صدر من آنگ ہلینگ کو ان کے انتخاب پر دلی مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘ پر ایک پوسٹ میں صدر مملکت نے پاکستان اور میانمار کے درمیان مشترکہ تاریخ پر مبنی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا جو دونوں ممالک کے باہمی مفاد اور خطے کی ترقی کےلئے معاون ثابت ہوگا۔