اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امیرِ بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیرکو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرآصف علی زرداری نے نواب صلاح الدین عباسی سے دلی تعزیت کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحومہ کے بلند درجات ،مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔