اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی انتظامی صورتحال اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔