ریکوڈک پراجیکٹ کی فنانسنگ کے لئے قرض دہندگان اور سپانسرز سے تمام مطلوبہ منظوریوں کا حصول کر لیا گیا ہے، وزارت پٹرولیم

ریکوڈک پراجیکٹ کی فنانسنگ کے لئے قرض دہندگان اور سپانسرز سے تمام مطلوبہ منظوریوں کا حصول کر لیا گیا ہے، وزارت پٹرولیم

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی فنانسنگ کے لئے تمام مطلوبہ منظوریوں کا حصول قرض دہندگان اور سپانسرز سے کر لیا گیا ہے۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سحرکامران کے سوال پر وزارت پٹرولیم کی جانب ایوان کوتحریری طورپرآگاہ کیا گیا ہے کہ بیرک گولڈ نے مختلف فورمز پر اس منصوبے سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے اور متعلقہ ٹیموں کے درمیان باقاعدہ رابطہ جاری ہے، ترقیاتی منصوبے کے تحت کام کے مختلف مراحل میں پیشرفت ہورہی ہے۔

ایوان کوبتایاگیا کہ ریکوڈک جوائنٹ وینچر معاہدے (جے وی اے) کے تحت، سرکاری اداروں ایس او ایز اور حکومتِ بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے جامع گورننس اور نگرانی کا نظام موجود ہے اس میں نامزد کمیٹیوں اور بورڈ سطح پر روابط کے ذریعے آپریٹر کے ساتھ منظم تعامل شامل ہے۔ایوان کو تمام طے شدہ طریقہ کار اور گورننس پروٹوکولز کی مکمل طور پر پابندی کی جا رہی ہے۔