قومی اسمبلی میں صدر مملکت کی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل پیش

قومی اسمبلی میں صدر مملکت کی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل پیش

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں صدر مملکت کی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل پیش کر دی گئی۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے مطابق 2مارچ 2026کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 56 کی شق (3) کے تحت یکجادونوں ایوانوں کے اجلاس سے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی۔