اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وزارت خزانہ کی جانب سے بینک ڈیفالٹرز سے جائیداد کا قبضہ لینے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی مدد لینے کے لئے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔پیر کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سےایوان میں فنانشل انسٹی ٹیوشنز (ریکوری آف فنانسز) ترمیمی بل 2025 پیش کر دیا گیا۔
اس بل کے تحت بینکوں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ قرض نادہندگان سے رہن رکھی گئی جائیداد کا قبضہ چھڑانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رجوع کریں جو طاقت کے استعمال کے ذریعے قبضہ واگزار کرانے کا پابند ہوگا ۔
بل میں صارفین کے تحفظ کے لیے تین مرحلہ وار نوٹسز کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے تاہم جان بوجھ کر ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے میں اضافے کی تجویز ہے۔