اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کے لئے 9 اور 10 اپریل 2026 کو مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں قائم تمام پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق تعطیلات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ اداروں کی انتظامیہ اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور نوٹیفکیشن پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔