لاہور۔30مارچ (اے پی پی):پی ڈی ایم اے کا بارشوں بارے الرٹ جاری، یکم سے 04 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ ،حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاوالدین ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے مقامات پر ہرگز نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔