اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے محکمہ کو صوبوں کی مشاورت سے بند کیا گیا ہے، اس کے کسی ملازم کی تنخواہ بند نہیں کی گئی اور نہ ہی پنشن روکی گئی ہے، وفاق میں اس کے کام سی ڈی اے کے سپرد اور صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل اس کے کام دیکھ رہی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبے صوبوں میں وہاں کے ترقیاتی ادارے کر رہے ہیں، 2024ء میں اس کو بند کیاگیا۔ اس کے سٹاف میں ٹیکنیکل ملازمین کے لئے گولڈن ہینڈ شیک اور سرپلس پول میں بھیجا گیا ہے، کسی ملازم کی تنخواہ بند نہیں ہوئی۔اس کے مینٹیننس سٹاف کو صوبوں کے سپرد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے پر صوبوں کو اعتماد میں لیاگیا۔